جموں و کشمیر کے وسطی ضلع گاندربل میں ریت مافیاؤں کی جانب سے سندھ ندی سے ریت اور باجری نکالنے کا کام زور و شور سے جاری ہے۔ حالانکہ اس معاملہ میں عدالت عالیہ کی جانب سے یہ احکامات جاری کئے گۓ ہیں کہ نالہ سندھ سے ریت یا باجری نکالنا غیر قانونی ہے۔
گاندربل: نالہ سندھ سے غیر قانونی طور پر ریت وباجری نکالنے میں ریت مافیا مصروف
ضلع گاندر بل کے کنگن کے سرفروا علاقہ میں عدالت عالیہ کی جانب جاری کردہ احکامات کے باوجود ریت مافیا سندھ نالہ سے ریت اور باجری نکالنے کی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔
لیکن اس کے باوجود ریت مافیاؤں کی جانب سے ریت اور باجری نکالنے کا سلسلہ جاری ہے۔ متعلقہ محکمہ کے افسران اس معاملہ پر خاموش ہیں۔ جو کہ باعث حیرانی ہے۔
اطلاع کے مطابق جس جگہ پر ریت نکالنے کا کام انجام دیا جاتا ہے اس جگہ پر اگرچہ محکمہ آرگیشن اینڈ فلڈ کنٹرول نے ایک پروٹکشن وال بھی بنایا تھا لیکن اس کے باوجود ریت مافیاؤں کی جانب سے ریت نکالنے کا سلسلہ جاری ہے۔
اس سلسلے میں جب متعلقہ محکمہ کے آفیسر سے پوچھا گیا تو انہوں نے جواب دیا کہ جو بھی اس غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہے اس کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی۔