ضلع گاندربل کے سب ڈویژن کنگن کے علاقہ میں گزشتہ شام تیز ہواؤں کی وجہ سے کنگن مارکیٹ میں واقع دکانوں کی چھتیں اڑگئیں۔جس کی وجہ سے دکاندار پریشان ہوگئے۔ جس کی وجہ سے قومی شاہراہ کچھ دیر تک کے لئے بند ہوگیا-
وہیں اس تند و تیز ہواؤں کی وجہ سے ہونے والے نقصانات کی اطلاع موصول ہونے کے بعد 34 آسام رائفلز کی دو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ روڈ کلیئرنس کے آلات سے لیس فوجی اہلکاروں نے فوری طور پر مقامی لوگوں کی مدد سے قومی شاہراہ کو صاف کیا۔