جموں و کشمیر کے ضلع گادربل پولیس لائنز میں یوم قومی اتحاد کے موقع پر پریڈ کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلع پولیس، ایس ایس بی، سی آر پی ایف، بی ایس ایف اور ہوم گارڈ سمیت ایس ڈی آر ایف کے دستوں نے حصہ لیا۔
پریڈ کا آغاز ایس ایس پی گاندربل نکھل بورکر کی تقریب میں حلف برداری سے ہوا۔ عہد نامہ لیتے ہوئے ایس ایس پی گاندربل نے قومی اتحاد کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے ملک کی سالمیت میں سردار ولبھ بھائی پٹیل کو خراج عقیدت پیش کیا۔ مذکورہ دستوں کے مارچ پاسٹ کے ساتھ پریڈ کا اختتام ہوا۔
اس موقع پر سی آر پی ایف بٹالین 118 کے کمانڈنٹ ڈاکٹر ستیہ ویر ورما، ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس گاندربل فیروز یحییٰ، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر گاندربل ڈاکٹر عبدالماجد، ڈی ایس پی ڈی آر مظفر جان، ڈی ایس پی ایس ڈی آر ایف بشیر احمد اور ضلع کے تھانوں اور پولیس چوکیوں کے سربراہ اور انچارج گاندربل موجود تھے۔