جموں و کشمیر کے ضلع گاندبل میں مقامی نوجوانوں کے مطابق وہ پڑھائی کے لیے فیس پوری طرح جمع نہیں کر پا رہے ہیں کھیل کود کے لیے کہاں سے لائیں گے۔
ان نوجوانوں کا کہنا ہے جہاں ایک طرف سرکار کھیل کود کو فروغ دینے کے بڑے بڑے دعوے کر رہے ہیں تاکہ نوجوان غلط کاموں سے گریز کرئے اور نشیلی ادویات کے استعمال میں مبتلا نہ ہو، اور نوجوانوں کا مستقبل روشن ہو جبکہ اس کےلئے سرکار بہت سارے کھیلوں کا بھی انعقاد کرتی ہے۔
وہیں، دوسری جانب انتطامیہ گاندربل کے قمریہ اسٹیڈیم میں مقامی نوجوانوں سے کھیلنے کے لیے فیس طلب کی جاتی ہے۔
مقامی کوگوں کے مطابق فیس ادا کرنے پر ہی انہیں اسٹیدم میں کھیلنے کی اجازت دی جاتی ہے۔ جس کی وجہ سے مقامی نوجوانوں میں غصہ ہے۔