اردو

urdu

ETV Bharat / city

Satellite Township in Ganderbal: سیٹلائیٹ ٹاؤن شپ کے لیے اراضی منتقل کی جائے گئی

سرینگر ڈیولیپمنٹ اتھارٹی نے ضلع گاندربل میں سیٹلائیٹ ٹاؤن شپ کے لیے 6 ہزار 300 کنال کی اراضی کی درخواست دی تھی۔ اس حوالے سے مقامی لوگوں نے اس اراضی پر معقول معاوضہ کا مطالبہ کیا ہے۔Satellite Township in Ganderbal

ganderbal-land-transferred-to-sda-for-satellite-township
سیٹلائیٹ ٹاؤن شپ کے لیے اراضی منتقل کی جائی گئی

By

Published : Mar 19, 2022, 4:48 PM IST

گاندربل :ٹیکنالوجی کی بڑھتی ہوئی ضرورت کو پورا کرنے اور سیٹلائٹ ٹاؤن شپ کی ترقی کو تیز کرنے کے لیے سرینگر ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے گاندربل ضلع میں 6300 کنال کی اراضی کی منتقلی کی منظوری کا مطالبہ کیا ہے۔Satellite Township in Ganderbal

ڈپٹی کمشنر گاندربل کے ساتھ اس سلسلے میں بات چیت کی گئی ہے۔جبکہ اس سلسلے میں حال ہی میں ڈویژنل کمشنر کشمیر، پرنسپل سیکریٹری ہاؤسنگ اینڈ اربن باڈیز نے مزکورہ جگہ کا معائنہ کیا۔


ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ ضلع گاندربل کے گاؤں صفا پورہ، مانسبل، تحصیل لار میں واقع 6300 کنال رکھ اور فارمز کی زمین سیٹلائٹ ٹاؤن شپ کے لیے موزوں ہے جو سرینگر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کو درکار ہے۔

مزید پڑھیں:


اس حوالے سے مذکورہ اراضی کے ریونیو کاغذات کو تصدیق کرنے کے لیے متعلقہ دفتر کو بھیج دیے جائے گئے۔ وہیں مقامی لوگوں نے انتظامیہ سے ترجیحی بنیادوں پر اس اراضی پر معاوضہ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details