اردو

urdu

ETV Bharat / city

گاندربل: سیب کی پیداور کم ہونے سے کسان مایوس

گاندربل کے مختلف علاقوں سے وابستہ باغ مالکان کا کہنا ہے کہ پچھلے دو سالوں سے مسلسل سیب کی فصل کم ہورہی ہے، کیونکہ چاروں طراف نقلی ادویات کی بھر مار ہے، جس پر حکام کو قابو پانے کی ضرورت ہے۔

By

Published : Oct 31, 2021, 1:39 PM IST

کسان مایوس
کسان مایوس

وادی کے دیگر علاقوں کے ساتھ ساتھ ضلع گاندربل میں سیب اتارنے کا سیزن زوروں پر ہے، کاشتکار سیب کی پیکنگ میں مصروف ہیں۔کیونکہ خطہ کے مختلف علاقوں سمیت کئی ریاستوں کے اضلاع سیب بھیجے جاتے ہیں۔

کسان مایوس

تاہم گذشتہ دوسالوں سے سیب کی پیداورا میں کمی کے باعث سیب سے جڑے کاشتکار مایوس ہیں۔

گرچہ رواں برس سیب کی پیداور اچھی ہے ۔لیکن کاشتکارسیب کو کیڑوں اور دیگر انفیکشن سے بچانے کی جد و جہد کر ہے ہیں۔

ان کاشتکاروں نے الزام لگایا کہ جراثیم کش ادویات سے متعلق ڈیلروں کے خلاف متعدد دفعہ حکام کو شکایات درج کرانے کے باوجود اس جانب کوئی توجہ نہیں دی گئی۔

گاندربل کے مختلف علاقوں سے وابستہ باغ مالکان کا کہنا ہے کہ پچھلے دو سال سے مسلسل سیب کی فصل کم ہورہی ہے، کیونکہ چاروں طراف نقلی ادویات کی بھر مار ہے، جس پر حکام کو قاب پانے کی ضرورت ہے ۔

لیکن متعلقہ محکمہ بھی اب ایسے ڈیلران کو نقلی ادویات تقسیم کرنے میں یا تو کھلی چھوٹ دے رہے ہیں یا تو پھر ان پر لگام کسنے سے اس وجہ سے ناکام ہیں کیو نکہ انہیں ایسالگتا ہے کہ اس پیشے سے وابستہ افراد اثرورسوخ کا استعمال کرتے ہیں۔۔

اس سلسلے میں متعلقہ محکمے کے آفیسر نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے مشاہدے میں یہ باتیں سامنے آرہی ہیں۔

مزید پڑھیں:

سوپور: مناسب قیمت نہ ملنے کے سبب سیب کے تاجرین پریشان

انہوں نے کہا کہ ایسا نہیں ہے کہ ہم کاشتکاروں کے پاس جاتے نہیں ہیں، بلکہ ہم مسلسل ان سےرابطے میں ہے اور امید کرتے ہیں کہ اس سال پیدوار میں تقریباً دس فیصد اضافہ ہوگا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details