اردو

urdu

ETV Bharat / city

گاندربل: پولیس دربار میں شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا: ایس ایس پی

میٹنگ کے دوران شرکاء نے عوامی اہمیت کے کئی مسائل کو اجاگر کیا جس پر ایس ایس پی نے موقع پر ہی کئی مسائل کا ازالہ کیا اور شرکاء کو یقین دلایا کہ پولیس سے متعلق ان کی دیگر حقیقی شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔ ساتھ ہی سول انتظامیہ سے متعلق مسائل ان کے جلد از جلد ازالے کے لیے متعلقہ محکموں کے ساتھ اٹھائے جائیں گے۔

گاندربل: پولیس دربار میں شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا: ایس ایس پی
گاندربل: پولیس دربار میں شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا: ایس ایس پی

By

Published : Nov 7, 2021, 4:08 PM IST


ایس ایس پی گاندربل نکھل بورکر نے ضلع کے کھیربھوانی تھانہ میں پولیس پبلک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ میٹنگ میں اے ایس پی گاندربل فیروز یحییٰ، ڈی وائی ایس پی ہیڈکوارٹر، وائس چیئرمین ڈی ڈی سی گاندربل، بی ڈی سی چیئرمین شیرپتھری اور ایس ایچ او کھیربوانی نے شرکت کی۔

گاندربل: پولیس دربار میں شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا: ایس ایس پی
اس کے علاوہ معزز شہریوں، تاجروں اور سماجی کارکنوں کی بڑی تعداد نے بھی اس میٹنگ میں شرکت کی۔ میٹنگ کے دوران شرکاء نے عوامی اہمیت کے کئی مسائل کو اجاگر کیا جس پر ایس ایس پی نے موقع پر ہی کئی مسائل کا ازالہ کیا اور شرکاء کو یقین دلایاکہ پولیس سے متعلق ان کی دیگر حقیقی شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔
گاندربل: پولیس دربار میں شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا: ایس ایس پی

انہوں نے کہا کہ سول انتظامیہ سے متعلق مسائل ان کے جلد از جلد ازالے کے لیے متعلقہ محکموں کے ساتھ اٹھائے جائیں گے۔

گاندربل: پولیس دربار میں شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا: ایس ایس پی



نکھل بورکر نے کہا کہ پولیس، ملک دشمن اور سماج دشمن عناصر بالخصوص منشیات فروشوں اور شرپسندوں کے خلاف سخت کارروائی کررہی ہے تاکہ ضلع میں محفوظ اور پرامن ماحول قائم کیا جاسکے۔



انہوں نے عوام اور سول سوسائٹی ارکان سے اپیل کی کہ وہ ایسے عناصر کی نشاندہی کریں تاکہ ان کے خلاف قانون کے تحت سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔


ایس ایس پی گاندربل نے امن اور ہم آہنگی کو برقرار رکھنے میں لوگوں کے تعاون کی تعریف کی اور میلہ کھیربھوانی اور امرناتھ یاترا جیسے مختلف اہم مواقع پر ان کے مثبت کردار کو اجاگر کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details