اردو

urdu

ETV Bharat / city

آنگن واڑی ورکرس کا پرتاپ پارک میں زبردست احتجاج - PAY

جموں کشمیر کے دارالحکومت سرینگر کی پرتاپ پارک میں آج آنگن واڑی ورکرس اور ہیلپرس ایسوسیشن نے گورنر انتظامیہ کے خلاف زبردست احتجاج کیا۔

آنگن واڈی ورکرس کا پرتاپ پارک میں زبردست احتجاج

By

Published : Mar 19, 2019, 3:44 AM IST

تفصیلات کے مطابق آنگن واڑی اسکیم کے تحت کام کرنے والی ہیلپر خواتین اپنی دیرانہ مانگوں کو لیکر احتجاج کررہی تھیں۔

احتجاج کرنے والی خواتین کا کہنا ہے' ہم کئی برسوں سے اس سکیم کے تحت کام کررہے ہیں، مگر افسوس کی بات یہ ہےکہ ہمیں کم قلیل تنخواں کے عِوض ہم سے کافی کام لیا جاتا ہے'۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے کہی بار اپنی مانگوں کو ارباب اقتدار کے نوٹس میں لایا اور یہاں تک کہ اپنے مطالبات کو منوانے کے لیے مہینوں تک سڑکوں پر احتجاج کیا ہے، مگر ہمارے مطالبات کی جانب ابھی تک دھیان نہیں دیا گیا۔

اس دوران میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے ایسوسیشن کی چیئر پرسن تسلیمہ اختر نے کہا کہ اگر ایک ہفتے کے اند ہمارے مطالبات کو پورا نہیں کیا گیا تو ہم پھر سے سڑکوں پر دھرنہ دینے کے لیے مجبور ہوجاہیں گے۔

یاد رہے مرکزی سرکار کی طرف سے حاملہ خواتین کی دیکھ ریکھ اور نوذاید بچوں کو ویکسین اور دوسری طرح کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے یہ ہیلپرس کام کررہی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details