سرینگر کی جامع مسجد سمیت متعدد مساجد میں آج لگاتار چھٹی بار نماز جمعہ ادا کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ سرینگر کی مساجد و خانقاہیں بشمول تاریخی جامع مسجد کے محراب و ممبر آج بھی جمعہ کے موقع پر خاموش رہے۔
سرینگر میں انتظامیہ کی جانب سے چھٹی بار بھی نماز جمعہ کو مرکزی جامع مسجد سمیت آثار شریف درگاہ حضرت بل، روحانی مرکز خانقاہ معلی، آستانہ عالیہ حضرت مخدوم صاحبؒ، آستانہ عالیہ خانیار، آستانہ عالیہ نقشبند صاحبؒ اور دیگر اہم مذہبی مقامات پر ادا کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔