اردو

urdu

ETV Bharat / city

No Friday Prayers at Jamia Masjid Srinagar: جامع مسجد سرینگر میں 29 ویں جمعہ بھی نماز ادا نہ ہوسکی

مرکزی جامع مسجد سرینگر میں مسلسل آج 29 ویں ہفتے بھی جمعہ نماز کی ادائیگی کی اجازت نہیں Srinagar Jamia Mosque Closed for Friday Prayers دی گئی۔ کورونا وائرس کی دوسری لہر کمزور پڑنے کے ساتھ ہی اگرچہ 6 اگست 2021 کو تقریبا 4 ماہ کے طویل عرصے کے بعد نماز جمعہ ادا کی گئی لیکن اس کے بعد یہ تاریخی مسجد پھر سے جمعتہ المبارک کے لئے مسلسل بند Friday Prayers not Held in Jamia Masjid ہے۔

friday-prayers-barred-in-jamia-masjid-srinagar-for-29th-week-in-a-row
جامع مسجد سرینگر میں 29 ویں جمعہ بھی نماز ادا نہ ہوسکی

By

Published : Feb 18, 2022, 7:16 PM IST

سرینگر:انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر نے مسلسل 29ویں جمعتہ المبارک مرکزی جامع مسجد سرینگر میں نماز جمعہ کی ادائیگی کی اجازت نہیں دینے 29th Jumah Jamia masjid Closed For Friday Prayers پر شدید فکر و تشویش کا اظہار کیا۔

انجمن نے اپنے ایکا بیان میں کہا Anjuman Awqaf Jamia Masjid Srinagar کہ یہ بات سمجھ سے بالا تر ہے کہ آج جبکہ جموں وکشمیر سمیت پوری دنیا میں مسلمانان عالم سمیت دیگر مذاہب کے پیروکار اپنے اپنے مذہبی مقامات اور عبادت گاہوں میں حاضری دیکر عبادت اور رسومات ادا کررہے ہیں لیکن کشمیر کی سب سے بڑی عبادت گاہ میں انتظامیہ کی جانب سے ان فرائضوں کو انجام دینے کے لیے روکا جارہا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ حکام کے اس طرز عمل سے نہ صرف مسلمانوں کے دینی جذبات مسلسل مجروح ہو رہے ہیں بلکہ صدیوں پر محیط جامع مسجد کے منبر و محراب کو معطل کر کے خاموش کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:Jamia Masjid Closed For Friday Prayers: چھبیسویں جمعہ بھی جامع مسجد سرینگر کے محراب خاموش


انجمن نے امید کا اظہار کیا ہے کہ حرمت والا مہینہ رجب المرجب کے آخری عشرے میں جس میں معراج نبوی ﷺ کی تار یخ بھی آرہی ہے نہ صرف مرکزی جامع مسجد کو نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیے کھول دیا جائے گا بلکہ سربراہ اوقاف میرواعظ مولوی محمد عمر فاروق جو کہ گزشتہ ڈھائی سال سے لگاتار نظر بند ہے کی رہائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details