اردو

urdu

ETV Bharat / city

گاندربل: مٹی کے تودے گرنے سے سرینگر لیہہ شاہراہ بند

وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل کے سرفراؤ گنڈ میں موسلادھار بارشیں ہونے کے ساتھ ہی مٹی کے تودے گرنے سے سرینگر لیہہ قومی شاہراہ آمد ورفت کے لیے بند کردی گئی ہے۔

مٹی کے تودے گرنے سے سرینگر لیہہ شاہراہ بند
مٹی کے تودے گرنے سے سرینگر لیہہ شاہراہ بند

By

Published : Aug 2, 2021, 11:10 AM IST

Updated : Aug 2, 2021, 12:05 PM IST

وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع کے سرفراؤ گنڈ علاقے میں اتوار دیر رات موسلادھار بارشیں ہونے کے ساتھ ہی بادل پھٹنے سے سیلابی صورتِ حال پیدا ہوگئی۔ وہیں کئی مقامات پر مٹی کے تودے گرنے سے سرینگر لیہہ قومی شاہراہ پر ٹریفک کی آمدورفت بند کردی گئی۔
سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ اتوار رات دیر گئے سمبل بالا کے علاقے میں مٹی کے تودے گرنے کے بعد سرینگر لیہہ شاہراہ کو فوری طور پر بند کردیا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ موسلادھار بارشیں ہونے کے ساتھ ہی بادل پھٹنے سے سرفراؤ گنڈ علاقے میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی جس کے بعد مٹی کے تودے گرنے شروع ہوگئے۔

گاندربل: مٹی کے تودے گرنے سے سرینگر لیہہ شاہراہ بند

مزید پڑھیں:گاندر بل: بشیر احمد میر نے اب تک 19 لوگوں کی جانیں بچائیں


انہوں نے کہا کہ شاہراہ کو مکمل طور پر بند کردیا گیا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ پانی کے تیز بہاؤ کے سبب ہاری گنہ ون سے سمبل بالا تک سرفراؤ رابطہ سڑک کو آمد ورفت کے لیے بند کردیا گیا۔
دریں اثنا، عہدیداروں نے بتایا کہ پولیس اور گاندربل انتظامیہ سڑکوں کو صاف کرنے کے لیے کام پر موجود ہے۔

Last Updated : Aug 2, 2021, 12:05 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details