اردو

urdu

ETV Bharat / city

Free Medical Camp in Pulwama سی آر پی ایف کی جانب سے مفت میڈیکل کیمپ

سی آر پی ایف 182 بٹالین کی جانب سے مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ Free Medical Camp Organized by CRPF

Free Medical Camp in Pulwama
سی آر پی ایف کی جانب سے مفت میڈیکل کیمپ

By

Published : Sep 19, 2022, 2:56 PM IST

پلوامہ:جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ٹہاب علاقے میں آج سی آر پی ایف 182 بٹالین کی جانب سے مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا تھا، اس کیمپ سے علاقے کے لوگوں کے ساتھ ساتھ طلبہ نے بھی استفادہ کیا۔ Free Medical Camp

سی آر پی ایف کی جانب سے مفت میڈیکل کیمپ

اس موقع پر مقامی لوگوں اور اسکولی بچوں میں مفت ادویات تقسیم کی گئی جبکہ ڈاکٹروں نے طبی معائنہ کرکے صلاح مریضوں کو طبی مشورہ بھی دیا۔ اس موقع پر لوگوں نے سی آر پی ایف 182 بٹالین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ 'ہمارے علاقہ میں اس طرح کے کیمپ منقعد ہوتے رہتے ہیں جس سے مقامی آبادی کو ممکن مدد ملتی ہے۔ ساتھ ہی مفت ادویات اور صلاح مشورہ بھی دیا جاتا ہے جو وقت کی اہم ضرورت ہے۔ لوگوں نے کہا کہ 'اس طرح کے کیمپ ہوتے رہنا چاہیے تاکہ دیہی علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو طبی سہولیات مل سکے۔

سی آر پی ایف 182 بٹالین کے کمانڈنگ آفیسر دیپک دھونڈیال نے بتایا کہ 'سی آر پی ایف اس سے پہلے بھی مفت میڈیکل کیمپ منعقد کرتا آیا ہے اور آج بھی عوام کو راحت دینے کے لیے اس کیمپ کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں عوام نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا جو اس بات کا اظہار کرتا ہے کہ عوام اور سی آر پی آیف کے درمیان تعلقات بہتر ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details