اردو

urdu

ETV Bharat / city

لاوے پورہ میں مفت طبی کیمپ - مریضوں کو جانچ کے بعد مفت دوائیاں بھی دی گئیں

علاقے کے لوگوں نے منتظمین کا بے حد شکریہ ادا کیا وہیں مستقبل میں بھی اسی طرح کے طبی کیمپ منعقد کرنے پر زور دیا تاکہ لوگ خاص کر متواسط اور غریب طبقے کے مریض مستفید ہو سکیں۔

free medical camp
مفت طبی کیمپ

By

Published : Sep 1, 2021, 9:02 PM IST

سرینگر کے گنڈ ہسی بٹ لاوے پورہ علاقے میں ڈائریکٹوریٹ آف آیوش، ہیلتھ سروس کشمیر، احسن فاؤنڈیشن سرینگر اور نہرو کیندرا کے باہمی اشتراک سے مفت طبی کیمپ کا اہتمام کیا گیا۔

بدھ کے روز منعقد کیے گئے اس طبی کیمپ میں ماہر ڈاکٹروں نے مریضوں کی طبی جانچ کر کے مفت ادوایات بھی تقسیم کی۔

کیمپ میں ہسی بٹ لاوے پورہ اور اس کے ملحقہ علاقوں سے آئے ہوئے تین سو سے زائد مریضوں کی جانچ کی گئی جبکہ مریضوں کو جانچ کے بعد مفت دوائیاں بھی دی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں:

سرینگر: جسمانی طور پر معذور افراد کا احتجاج


منعقد کیے گئے مفت طبی کیمپ کا افتتاح ایس ڈی پی او مظفر احمد نے میڈیکل افسر بٹہ مالو ڈاکٹر ثمینہ، ڈاکٹر ارشد وانی اور احسن فاؤنڈیشن کے چیئرمین راہی ریاض کی موجودگی میں کیا۔

اس موقع پر علاقے کے لوگوں نے منتظمین کا بے حد شکریہ ادا کیا وہیں مستقبل میں بھی اسی طرح کے طبی کیمپ منعقد کرنے پر زور دیا تاکہ لوگ خاص کر متواسط اور غریب طبقے کے مریض مستفید ہو سکیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details