اردو

urdu

ETV Bharat / city

Free Medical Camp in Ganderbal: گاندربل کے ناگہ بل میں سینکڑوں مریضوں کا مفت علاج

ضلع گاندربل کے ناگہ بل میں مفت میڈکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں درجنوں مریضوں نے اپنا چیک اپ کرایا۔ Free medical camp in Nagbal

گاندربل کے ناگہ بل میں سینکڑوں مریضوں کا مفت علاج
گاندربل کے ناگہ بل میں سینکڑوں مریضوں کا مفت علاج

By

Published : Mar 14, 2022, 2:32 PM IST

دہلی کے نارائن سپر اسپیشلٹی ہسپتال کے ڈاکٹرز کی ٹیم نے جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل کے ناگہ بل میں سینکڑوں مریضوں کا مفت علاج کیا۔ Doctors of Delhi Narain Super Specialty Hospital visit Ganderbal

گاندربل کے ناگہ بل میں سینکڑوں مریضوں کا مفت علاج

ڈاکٹرز کی یہ ٹیم ہڈیوں، جوڑوں کے درد، کڈنی اسپیشلسٹ سمیت درجنوں بیماروں کا علاج مفت میں کر چکی ہے۔

اس مفت میڈکل کیمپ کا انعقاد گاندربل کے سرینگر کے رعناواری کے میں بھی منعقد کیا گیا تھا۔ Free medical camp in Srinagar

گاندربل کیمپ کے دوران لوگ اپنا چیک اپ کرانے کے لیے ان ماہر ڈاکٹرز سے ملے اور ان سے مفت مشورے حاصل کیے۔

ان مریضوں نے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'ہم آج تک اپنی مختلف قسم کی بیماریوں کا علاج کرتے تھک گئے ہیں لیکن آج ان ڈاکٹرز سے مل کر ایک امید کی کرن نظر آنے لگی ہے۔'

اس دوران ڈاکٹروں کی ٹیم کے سربراہ نے کہا کہ 'دراصل ہمارا مقصد ان مریضوں تک پہچنا ہے جو بیماری کے حد کو پار کر چکے ہیں اور امید چھوڑ چکے ہیں۔'

انہوں نے کہا کہ 'ہمارا مقصد مریضوں کے اصل درد تک پہچنا ہے اور اس کا مفت علاج کرنا ہے تاکہ ہم انسان ہونے کا فرض نبھا سکیں۔'

ڈاکٹر نے کہا کہ 'دوران علاج ہم نے پایا کہ کشمیر میں زیادہ تر مریضوں کے گردوں میں پتھری پائی جاتی ہے، جب کہ اس کے علاوہ جوڑوں کے درد میں مبتلا مریضوں میں ڈیسک کی پرابلم دیکھی گئی ہے۔ 'Kidney stones cases in Kashmir

ABOUT THE AUTHOR

...view details