جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے تلنگام گاؤں میں سرچ آپریشن کے دوران چار پستول اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔
سکیورٹی فورسز نے جمعہ کو جنوبی کشمیر کے پلوامہ کے تلنگم گاؤں سے چار پستول کے علاوہ گولہ بارود برآمد کیے ہیں۔
ایک عہدیدار نے بتایا کہ تلنگم گاؤں میں سرچ آپریشن شروع کیا گیا جس دوران موقع سے چار پستول اور گولہ بارود برآمد ہوا۔
ذرائع کے مطابق دو پستول پاکستانی جبکہ دو چینی ساخت کے ہیں۔ اس کے علاوہ آٹھ میگزین اور 60 گولیاں بھی برامد کی گئیں۔