اردو

urdu

ETV Bharat / city

Four Militant Associates Arrested سوپور میں عسکریت پسندوں کے چار معاون گرفتار

پولیس نے جمعہ کے روز شمالی کشمیر کے سوپور میں عسکریت پسندوں کے چار معاون کو اسلحہ و گولہ بارود سمیت گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ Police Arrested four persons in Sopore

سوپور میں عسکریت پسندوں کے چار معاون گرفتار
سوپور میں عسکریت پسندوں کے چار معاون گرفتار

By

Published : Sep 10, 2022, 7:13 AM IST

سری نگر: جموں و کشمیر پولیس نے سوپور میں عسکریت پسندوں کے چار معاون کو اسلحہ وگولہ بارود سمیت گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ 22 آر آر، 179 بٹالین سی آر پی ایف اور پولیس نے غوثیہ چوک میں ایک ناکہ لگایا جس دوران دو مشتبہ افراد کو رکنے کا اشارہ کیا گیا تاہم انہوں نے راہ فرار اختیار کرنے کی کوشش کی۔ Four Militant Associates Arrested in Sopore

انہوں نے بتایا کہ ناکہ پر مامور اہلکاروں نے پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر دونوں کو حراست میں لے لیا جس دوران اُن کے قبضے سے دو گرینیڈ برآمد کرکے ضبط کئے گئے۔ گرفتار شدگان کی شناخت شاکر اکبر گوجری ولد محمد اکبر گوجری ساکن کلوسہ بانڈی پورہ اور محسن وانی ولد غلام محی الدین ساکن چنارڈ بارہ مولہ کے بطور ہوئی۔ JK Police on Militant Associates

ترجمان نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے دوران معلوم ہوا ہے کہ گرفتار عسکریت پسندوں کے معاون لشکر طیبہ کے ساتھ وابستہ ہیں اور وہ سیکورٹی فورسز اور عام شہریوں پر حملوں کی فراق میں تھے۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار معاون نے دوران تفتیش اپنے مزید دو ساتھیوں جن کی شناخت حمایو شارق ولد شارق رشید ڈار ساکن غوثیہ آباد چنکی پورہ سوپور اور فیضان اشرف وانی ولد محمد اشرف وانی ساکن نادی ہل رفیع آباد کے بطور ہوئی کے بارے میں جانکاری دی اور اُن کی بھی بعد میں گرفتاری عمل میں لائی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: Militant Associate Arrested in Budgam: بڈگام میں عسکریت پسندوں کے دو معاون گرفتار

اُن کے مطابق مذکورہ عسکریت پسندوں کے دو معاونین کے قبضے سے چینی پستول، پستول میگزین، سات پستول گولیوں کے راونڈ اور 25 اے کے راونڈ برآمد کئے گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں مزید تحقیقات کی جا رہی ہے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details