اردو

urdu

ETV Bharat / city

Construction of Footpaths In Pulwama: قصبہ پلوامہ میں فٹ پاتھوں کی تعمیر زوروں پر - pulwama developmental works

جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کا قصبہ پلوامہ آج تک تعمیر و ترقی کے لحاظ سے Construction & Developmental works کافی پیچھے تھا قصبہ پلوامہ میں کہیں پر فٹ پاتھ کا نام و نشان نہیں تھا جس کے سبب لوگوں کو چلنے پھرنے میں کئی مشکلات پیش آتی تھیں۔ تاہم اب قصبہ پلوامہ میں فٹ پاتھوں کی تعمیر زوروں پر ہے۔

فوٹو
فوٹو

By

Published : Dec 14, 2021, 4:07 PM IST

جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ ضلع اننت ناگ سے سال 1979 میں الگ ہوگیا تھا تاہم 41 سال کے بعد بھی قصبہ پلوامہ تعمیر وترقی کا کوئی نام نشان نظر نہیں آرہے تھے۔ تاہم گزشتہ سال سے قصبہ پلوامہ میں میونسپل کونسل کا وجود آیا ہے تب سے قصبہ پلوامہ بھی تعمیر وترقی کی راہ پر گامزن ہونے لگا ہے۔ قصبہ پلوامہ میں بھی اب فٹ پاتھ تعمیر ہونے لگے Construction of Footpaths In Pulwama ہے وہی دوسرے اضلاع کی طرح کئی بڑے بڑے پروجیکٹس تعمیر ہونے والے ہیں جس کے لیے فنڈس بھی واگذار کیے گئے ہیں۔

قصبہ پلوامہ میں فٹ پاتھوں کی تعمیر زوروں پر
اس سلسلے میں مونسپل کونسلر اعجاز احمد نے بات کرتے ہوئے کہا کہ' ہم نے لوگوں سے وعدہ کیا تھا کہ ہم قصبہ پلوامہ کی تعمیر وترقی کے لیے کام کریں گے جو ہم پورہ کرنے کی کوشش کریں گے۔'
فوٹو
اس سلسلے میں میونسپل کونسل چیئرمین شبنم نظیر Municipal Council Chairman Shabnam Nazir نے بات کرتے ہوئے کہا قصبہ پلوامہ کو جاذب نظر بنانے کے لیے سبھی کونسلرز مل کر کام کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ قصبہ پلوامہ پچھلے 40 سالوں سے تعمیر وترقی کے لحاظ سے کافی پیچھے تھا۔اب قصبہ پلوامہ بھی تعمیر وترقی کی راہ پر گامزن ہونے لگا ہے۔


انہوں نے کہا کہ لوگوں کو چلنے پھرنے میں کافی مشکلات ہوتی تھی جس کو مدنظر رکھتے ہو اج ہم نے قصبہ پلوامہ میں فٹ پاتھ تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آنے والے وقت میں قصبہ پلوامہ میں بڑے بڑے پروجیکٹ بھی تعمیر کیے جائیں گے تاہم قصبہ پلوامہ کے لوگوں سے اپیل ہے کہ وہ تعمیر وترقی کو ساتھ دے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details