اردو

urdu

ETV Bharat / city

FMPHs Stages Protest seeking Salaray: ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفئر ورکروں کا سرینگر میں احتجاج - Family and Health worker srinagar

جموں وکشمیر ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفئر ملازموں نے پریس کالونی میں جمع ہو کر تنخواہوں کی واگذاری کے لیے احتجاج کیا۔

fmphs-stages-protest-seeking-salary in srinagar
یلتھ اینڈ فیملی ویلفئر ورکروں کا سرینگر میں احتجاج

By

Published : Mar 25, 2022, 11:10 PM IST

سرینگر:جموں وکشمیر ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفئرFMPHs Stages Protest seeking Salaray ملازموں نے پریس کالونی میں جمع ہو کر تنخواہوں کی واگذاری کے لیے احتجاج کیا۔احتجاجی ملازمین ہاتھوں میں بینرس اٹھایے ہوئے نے اپنی مانگوں کے مطالبے کے لیے جم کر نعرہ بازی کر رہے تھے۔

ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفئر ورکروں کا سرینگر میں احتجاج
اس موقع پر ایک احتجاجی ملازمہFMPHWs Stages Protest نے نامہ نگاروں سے بات کرکےکہا کہ ہمیں گذشتہ چار مہینوں سے تنخواہ نہیں ملی۔ اُن کا کہنا ہے کہ ہم نے اس سے پہلے بھی یہاں احتجاج کیا، مگر ہماری بات پر کسی نے غور نہیں کیا گیا اس لیے آج ہم پھر سے سڑکوں پر احتجاج کرنے کے لئے مجبور ہوگئے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے گھر والے مختلف بیماریوں میں مبتلا ہیں، جن کی دوائیا اور گھر کے دیگر اخراجات کے لیے ہمارے پاس پیسے ہی نہیں ہے، اس لیے ہم حکام سے گزارش کرتے ہے کہ ہماری تنخواہ واگزار کی جائے ۔


ایک اور احتجاجی نے کہا کہ Family and Health Worker Protestہمارے بچوں کو اسکولوں سے نکالا جا رہا ہے اور ہم اپنے عیال کو بھی تنخواہوں کے بغیر نہیں پال سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم ہر کوئی کام کرتے ہیں لیکن ہمیں تنخواہوں سے محروم رکھا جاتا ہے۔

احتجاجیوں کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی مہاماری میں ہم اپنے گھربار چھوڑ کر، اپنی زندگیوں کی پروا نہ کرتے ہوئے، کورونا مریضوں کی خدمت کر رہے تھے، اور گھر گھر جاکر کورونا وکسین لگائے، مگر ہماری تنخواہ کی کبھی ایک سال بعد، کبھی سات ماہ بعد دی جاتی ہیں، یہ ہمارے سات ظلم کیا جاتا ہیں، ہم حکام سے گزارش کرتے ہے کہ ہمارا یہ مسئلہ ایک ہی بار حل کیا جائے تاکہ ہمیں بار بار احتجاج نہ کرنا پڑے۔

احتجاجیوں نے ماہ رمضان سے قبل تنخواہوں کی واگذاری کا مطالبہ کیا۔انہوں نے کہا کہ اگر ہماری تنخواہیں واگذار نہیں کی گئی تو ہم 5 اپریل کو پھر سے سڑکوں پر احتجاج کرئے گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details