اردو

urdu

ETV Bharat / city

’ٹریفک نظام بہتر بنانے کیلئے فلائی اوور ناگزیر‘ - J&K

ریاست جموں و کشمیر میں ٹریفک اور نکاسی کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے ایشین ڈیولپمنٹ بینک نے چار ہزار کروڑ روپے دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ریاستی انتظامیہ کو امید ہے کہ اس رقم کا کچھ حصہ مرکزی حکومت شہر سرینگر کی بہبود کے لیے بھی خرچ کرے گی۔

’ٹریف نظام بہتر بنانے کیلئے فلائی اوور ناگزیر‘

By

Published : Jul 13, 2019, 8:15 PM IST

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے ریاستی انتظامیہ کے ایک اعلیٰ عہدیدار کا کہنا تھا کہ ’’ایشین ڈیولپمنٹ بینک نے ریاست میں ترقیاتی کاموں کے لیے چار ہزار کروڑ روپے قرضہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اور ہم امید کرتے ہیں کہ اس رقم میں سے کچھ حصہ شہر کے ٹریفک نظام کی بہتری کے لیے وقف کیا جائے گا۔‘‘

’ٹریف نظام بہتر بنانے کیلئے فلائی اوور ناگزیر‘

ان کا مزید کہنا ہے کہ’’ہمیں ٹویٹر، ای میل اور اخبارات کے ذریعے سرینگر بائی پاس کے دو مقامات (صنعت نگر اور بمنہ کراسنگ) پر چھوٹے فلائی اوور تعمیر کرنے کی عرضیاں مو صول ہو رہی ہیں۔ ہم عوام کو ہو رہی مشکلات سے اچھی طرح واقف ہیں۔ اور امید کرتے ہیں کہ مرکزی حکومت کے منصوبے میں یہ پروجیکٹ بھی شامل ہونگے۔‘‘

وہیں ای ٹی وی بھارت سے اپنی مشکلات بیان کرتے ہوئے مقامی لوگوں نے کہا تھا کہ ’’ان مقامات پر چھوٹے فلائی اوور تعمیر کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ ٹریفک جام کی وجہ سے ہر روز اسکولی بچوں، بیماروں اور مختلف دفاتر میں کم کر رہے ملازمین کا کافی وقت ضائع ہوتا ہے۔ ایسے میں ٹریفک نظام کو بہتر بنانے اور عوام کی مشکلات کا ازالہ کرنے کے لیے فلائی اوور کی تعمیر ناگزیر ہے۔‘‘

مقامی لوگوں کے مطابق فوجی قافلوں کے آمد ورفت کے دوران بھی ان کو کافی مشکلات سے دو چار ہونا پڑتا ہے ’’اگر فلائی اوور بن جاتا ہے تو اس سے نہ صرف عوام کو بلکہ فوجی قافلوں کو بھی کافی سہولت ہوگی۔‘‘

ایشین ڈیولپمنٹ بینک کی جانب سے مہیا کیے جانے والے قرضے میں سے کتنی رقم سرینگر کے ٹریفک نظام کو بہتر بنانے کے لیے خرچ کی جائے گی یہ آنے والا وقت ہی بتائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details