بھارتیہ فوج نے بھارت کی 75ویں یوم آزادی کے موقع پر سرینگر شہر میں واقع تاریخی ہاری پربت قلعے پر قومی پرچم فہرانے کے حوالے سے ایک ویڈیو جاری کیا ہے۔
فوج نے ایک ٹویٹ میں ویڈیو شیئر کیا ہے۔ اس میں فوج نے کہا ہے کہ 'سب سے اونچا قومی پرچم شہر کے دل میں لہرایا جائے گا۔ فلیگ فاؤنڈیشن نے اس پرچم کا عطیہ کیا ہے اور تاریخ میں پہلی بار یہ یہاں لہرایا جائے گا۔'
اس میں کے مزید کہا گیا ہے کہ 'پرچم کی اونچائی 100 فٹ ہوگی اور آئندہ روز یوم جموریا کے موقع پر لیفٹینینٹ گورنر کی جانب سے لہرایا جائے گا۔'
سب سے اونچا قومی پرچم شہر کے دل میں لہرایا جائے گا: بھارتی فوج - احکامات پہلے سے ہی جاری کیے گئے ہیں
بھارتی فوج کے مطابق 'پرچم کی اونچائی 100 فٹ ہوگی اور یوم جموریا کے موقع پر لیفٹینینٹ گورنر کی جانب سے لہرایا جائے گا'۔
یہ بھی پڑھیں: Independence Day: کشمیرمیں 15اگست کے پیش نظر سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات
آئندہ کل صرف سرینگر کے شیر کشمیر اسٹیڈیم اور ہاری پربت قلعہ پر ہی پرچم نہیں لہرایا جائے گا بلکہ خطے کے تمام سرکاری عمارتوں اور اسکولوں میں بھی لہرایا جائے گا۔ اس حوالے سے انتظامیہ کی جانب سے احکامات پہلے سے ہی جاری کیے گئے ہیں۔
اس کے علاوہ شہر کے مرکز میں واقع گھنٹہ گھر کو تین رنگ کی روشنی سے روشن کیا جائے گا اور ہیلیکاپٹر سے پھول برسایا جایا گیا۔
واضع رہے کہ سنہ 2019 کے اگست مہینے کی پانچ تاریخ سے قبل جموں و کشمیر کا اپنا پرچم آئین ہوا کرتا تھا تاہم دفعہ 370 اور 35 اے کی منسوخ کے ساتھ وہ بھی تاریخ ہو گئے۔