اردو

urdu

ETV Bharat / city

ملیے سات سالہ شطرنج کے چمپیئن سے

جموں و کشمیر میں جہاں نوجوان مختلف شعبوں میں اپنا لوہا منوارہے ہیں، وہیں یہاں کے بچے بھی تعلیم کے علاوہ کھیل کود میں بھی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں۔

chess champion
شطرنج کے چیمپئن

By

Published : Aug 24, 2021, 8:25 PM IST

Updated : Aug 24, 2021, 9:14 PM IST

سات سالہ کم سن موسیٰ رفیق نے حال ہی میں وادیٔ کشمیر میں ایشین چیس چمپیئن شپ میں سونے کا تمغہ حاصل کیا ہے۔ چھتہ بل سرینگر کے رہنے والے پہلی جماعت کے طالب علم کو کرکٹ، فٹبال اور دیگر کھیلوں میں دلچسپی تو ہے ہی ساتھ ہی انڈور گیم شطرنج کی جانب ان کی خاصی دلچسپی ہے۔

شطرنج کے چیمپئن

چس گیم کے اسی جنون نے موسیٰ رفیق کو منعقدہ ایشین چیس چمپیئن شپ کا چمپیئن بنادیا ہے۔

موسیٰ ویسے تو بڑے ہوکر ڈاکٹر بننا چاہتے ہیں لیکن ساتھ میں بھارت کے لیے شطرنج میں سونے کا تمغہ لانا چاہتے ہیں۔ وہ شطرنج کے معروف و مقبول کھلاڑی وشواناتھن آنند کے فین ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آن لائن کلاسیز سے طلبا کو مشکلات

موسیٰ کو تربیت دینے والی اُن کی پھوپھی انجیلا امین کا کہنا ہے کہ "میں خود بھی چیس کی کھلاڑی ہوں اور کئی قومی مقابلوں میں حصہ لے چکی ہوں۔ موسیٰ کا چیس کی طرف رجحان مجھ ہی کو دیکھ کر ہوا۔"

اُن کا مزید کہنا تھا کہ "چیس ایک بہترین کھیل ہے اور اس سے دماغی قوّت بھی بڑھ جاتی ہے۔ موسیٰ کا بھی ذہن کافی تیز ہوگیا ہے۔

Last Updated : Aug 24, 2021, 9:14 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details