اردو

urdu

ETV Bharat / city

سوپور میں فائرنگ انسانیت سوز واقعہ: عمر عبداللہ

عمر عبداللہ نے کہا کہ اس حملے سے مرکزی حکومت کے وہ دعوے بھی سراب ثابت ہو جاتے ہیں جو 5 اگست 2019 کے فیصلوں کے بارے مسلسل کیے جا رہے ہیں۔

omer abdullah
عمر عبداللہ

By

Published : Jun 12, 2021, 8:43 PM IST

نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے سوپور میں تشدد کے خونریز واقعے میں عام شہریوں اور پولیس اہلکاروں کی ہلاکت کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

انہوں نے مارے گئے افراد کے لواحقین کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ ایسے واقعات کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

عمر عبداللہ نے کہا کہ سوپور حملہ انسانیت سوز واقعہ ہے جس سے ہر ذی عقل انسان کا دل چھلنی ہو جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں تشدد کی کوئی بھی جگہ نہیں ہونی چاہئے۔

عمر عبداللہ نے کہا کہ اس حملے سے مرکزی حکومت کے وہ دعوے بھی سراب ثابت ہو جاتے ہیں جو 5 اگست 2019 کے فیصلوں کے بارے مسلسل کئے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 'بات چیت سے ہر مسئلے کا حل ممکن'

پارٹی کے جنرل سکریٹری حاجی علی محمد ساگر، صوبائی صدر ناصر اسلم وانی، رکن پارلیمان برائے شمالی کشمیر ایڈوکیٹ محمد اکبر لون، ترجمان عمران نبی ڈار اور ضلع صدر بارہمولہ جاوید احمد ڈار نے بھی واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے مارے گئے افراد کے پسماندگان کے ساتھ تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details