اطلاعات کے مطابق بونرہ پلوامہ میں واقع سی آر پی ایف 182 بٹالین کی ایک عمارت میں اچانک آگ لگ گئی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
اگرچہ سی آر پی ایف جوانوں نے آگ پر قابو پانے کی کوشش کی، تاہم وہ آگ کو قابو میں نہیں کرسکے جس کے بعد آگ پر قابو پانے کے لئے فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز عملہ کی مدد لی جارہی ہے۔