اردو

urdu

ETV Bharat / city

Fire In Pulwama: پلوامہ کے مورن میں آتشزدگی، رہائشی مکان خاکستر - تازہ خبر پلوامہ

ضلع پلوامہ کے مورن علاقے میں آج ایک رہائشی مکان میں اچانک آگ لگ گئی۔ آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے مکان کو اپنی زد میں لے لیا اور مکان میں موجود سامان کو راکھ کے ڈھیر میں تبدیل کر دیا۔Residensial House Gutted in Pulwama

fire-broke-out-in-in-a-residential-house-in-murran-pulwama
پلوامہ کے مورن میں آتشزدگی ، رہایشی مکان خاکستر

By

Published : Mar 19, 2022, 3:33 PM IST

پلوامہ:جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے مورن علاقے میں ایک مکان میں آگ لگ گئی۔ آگ ایسی بیانک تھی کہ دیکھتے ہی دیکھتے پورے مکان کو اپنے لپیٹ میں لیا اور مکان میں موجود لاکھوں روپے کا سامنا رکھا کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا۔Fire In Pulwama

پلوامہ کے مورن میں آتشزدگی ، رہایشی مکان خاکستر
تفصیلات کے مطابق بلال احمد ڈار ولد محروم ثناءاللہ ڈار کے مکان سے اچانک آگ لگ گئی۔ اگرچہ اس وقت مکان میں کوئی موجود نہیں تھا۔ تاہم مکان میں موجود سامنا راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہونے میں وقت نہیں لگا۔وہیں اس مکان میں آگ لگنے کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہوئی،تاہم پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی سروس نے آگ پر قابو پانے کی کوشش کی تاہم وہ اس مکان کو راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہونے سے نہیں بچا سکے۔ آگ لگنے سے مکان میں موجود گیس سلنڈر کی پھٹنے کی بھی آواز سے گئی۔

یہ بھی پڑھیں:


اطلاعات کے مطابق بلال احمد پیشہ سے مزدور ہے اور وہ غریبی کی زندگی بسر کررہے ہیں۔

یہ بات قابل ذکر ہے کے وادی کے طول و عرض میں ہر روز آگ کی وارداتوں میں میں کئی مکانات اور دوسری عمارتوں کو نقصان پہنچا رہا ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details