اردو

urdu

ETV Bharat / city

Fire in Barzulla Hospital: برزولہ ہسپتال میں آتشزدگی - برزولہ ہسپتال میں آتشزدگی

سرینگر کے برزولہ علاقے میں بون اینڈ جوائنٹ اسپتال میں جمعہ کی شام آگ لگ Fire in Barzulla Hospital گئی ۔آگ لگنے سے وہاں زیر علاج مریضوں کو بمنہ کے اسکمز ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

By

Published : Mar 4, 2022, 11:02 PM IST

سرینگر کے برزولہ علاقے میں بون اینڈ جوائنٹ اسپتال میں جمعہ کی شام آگ لگ Fire in Bone and Joint Hospital Srinagarگئی ۔آگ لگنے سے وہاں زیر علاج مریضوں کو بیمنہ میں واقع ہسپتال منتقل کیا گیا ہے

ہسپتال کے میڈیکل سپنٹنڈنٹ ڈاکٹر سہیل احمد کا کہنا ہے کہ "آگ ہسپتال کے ایمرجنسی تھیٹر میں لگی۔ آگ نے اب پوری عمارت کو مکمل طور پر اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ وہی آگ بجانے کے تمام کوشش جاری ہے۔"

اُن کا مزید کہنا ہے کہ "مریضوں کو شہر کے دیگر ہسپتالوں جن میں بمنہ میں واقع ایس کے آئی ایم ایس شامل ہے منتقل کیا جا رہا ہے۔ ابھی تک کوئی جانی نوقصان یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔"وہیں ہسپتال میں موجود مریضوں اور اُن کے تیمارداروں کا کہنا تھا کہ "آگ سے پورے ہسپتال میں افرا تفری مچ گئی۔ ٹروما، ریکوری اور ایمرجنسی وارڈ میں اس وقت آگ لگی ہوئی ہے۔ "اُن کا مزید کہنا ہے کہ " آگ شاٹ سرکٹ یہ کسی لاپرواہی سے لگ گئی۔ اس دوران ہسپتال میں گیس سلینڈر پھٹنے کے آواز بھی سنائی دی گئی۔ پولیس اور ہسپتال انتظامیہ نے کافی مریضوں کو یہاں سے منتقل کر دیا ہے تاہم سب پریشان ہیں۔"

ABOUT THE AUTHOR

...view details