سرینگر پولیس کے ایک سینیئر افسر نے ای ٹی وی بھارت کو اس حوالے سے جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا کہ ’2 ستمبر جمعرات کو بڈگام پولیس اسٹیشن میں گیلانی کے اہل خانہ پر ملک مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے اور ملک مخالف نعرے بازی کرنے کے الزام میں ایف آئی آر (277/2021) آئی پی سی کے سیکشن 353 اور یو اے پی اے 13 کے تحت درج کی گئی‘۔
پولیس افسر کا مزید کہنا ہے کہ "اہل خانہ کے علاوہ گیلانی کے جنازے کے دوران موجود افراد جنہوں نے اُن کے جسدِ خاکی پر پاکستانی پرچم کو رکھا تھا، ان کے خلاف بھی اسی ایف آئی ار کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
گزشتہ جمعرات کو گیلانی کے فرزند نسیم گیلانی نے دعویٰ کیا تھا کہ "پولیس نے زبردستی ان کے والد کی جسد خاکی کو چھین لیا اور آخری رسومات ادا کردیں، تاہم اس موقع پر پولیس کی جانب سے گھر کی خواتین کے ساتھ بھی مارپیٹ کی گئی‘۔ لیکن پولیس نے ان الزامات کو مسترد کردیا تھا۔
پولیس نے الزامات کو بے بنیاد قرار دیا۔ پولیس نے بتایا کہ ’سید علی گیلانی کے جسد خاکی کو گھر سے قبرستان تک پہنچانے میں مدد کی گئی تاکہ شرپسند عناصر صورتحال کا فائدہ اٹھانے میں کامیاب نہ ہوسکے۔
گیلانی کے اہل خانہ کے خلاف ایف آئی آر درج - राष्ट्रविरोधी गतिविधियां
جموں و کشمیر پولیس نے بزرگ علیحدگی پسند رہنما سید علی گیلانی کے اہل خانہ پر ملک مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے معاملہ درج کیا ہے۔
ا سید علی گیلانی
مزید پڑھیں:
واضح رہے کہ گیلانی 92 برس کی عمر میں بدھ کی رات اپنی رہائش گاہ واقع حیدر پورہ سرینگر میں انتقال کرگئے۔ اپنے سخت گیر موقف کے وجہ سے سید علی گیلانی کافی مشہور تھے جب کہ کشمیر کی سیاست میں یہ کم وبیش 50 برس سرگرم رہے۔
Last Updated : Sep 4, 2021, 10:32 PM IST