راجوری پولیس نے بی جے پی پارٹی کارکنان کی طرف سے شکایت موصول ہونے کے بعد باپ بیٹے کے خلاف مقدمہ درج کیا Father Son Booked for Insulting PMہے۔
بی جے پی کارکنانBJP workers کے مطابق دونوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک پر وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف توہین آمیز ویڈیو اپلوٹ کیا ہے۔
پولیس نے شکایات کو نوٹس میں لیتے ہوئے جموں و کشمیر کے راجوری ضلع کے چنگس علاقے سے تعلق رکھنے والے باپ بیٹے کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار کیا ہے۔
رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ باپ بیٹے نے فیس بک پر پی ایم مودی کا ایک ٹک ٹاک ویڈیو اپ لوڈ کیا Tik Tok Video Against PM تھا جو بی جے پی کے حامیوں کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف توہین امیز ہے۔
بی جے پی کارکنان نے باپ اور بیٹے کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے پولیس میں شکایت درج کرائی۔بی جے پی کے حامیوں نے الزام لگایا کہ ویڈیو میں وزیر اعظم کی توہین Insulting video against the Prime Ministerکی گئی ہے۔