مرکز کے زیر انتظام علاقہ جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل کے یچہامہ کنگن گاؤں میں ایک گھر کے اندر گیس سلینڈر سے گیس خارج ہونے کی وجہ سے 40 سالہ شخص اور اس کی 8 سالہ بیٹی شدید طورپر جھلس گئی۔ Gas Leakage Leaves father, Daughter Injured
عینی شاہدین نے بتایا کہ صبح تقریباً ساڑھے گیارہ بجے جب وہ گیس سلنڈر تبدیل کر رہے تھے تو اچانک یہ حادثہ پیش آیا، سیلنڈر سے گیس کے اخراج کے سبب چالیس سالہ عبد المجید بجاڈ نامی شخص کا چہرہ، ہاتھ اور پاؤں جھلس گیا، اس کے علاوہ ان کی آٹھ سالہ نسرینہ بانو نامی بیٹی بھی جھلس گئی۔