پارٹی کے صدر دفتر نوائی صوبہ کمپلیکس میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ 'پارٹی کے انتخابات بہت ضروری ہیں۔ اس سے ہمارے لیڈران کو پتہ چلتا ہے کہ زمینی سطح پر اُن کی ساکھ کتنی ہے۔ اگر من چاہا عہدہ نہیں ملتا تو بغاوت کا نعرہ لگا دیتے ہیں۔ وہ یہ نہیں سمجھتے کے جماعت میں یہ چیزیں ہوتی رہتی ہیں۔ آپ کو برداشت کرنا ہوتا ہے۔
فاروق عبداللہ نے مزید کہا کہ 'آپ کو سمجھنا چاہیے کی نیشنل کانفرنس ہی وہ جماعت ہے جو آپ کا تشخص بحال کر سکتی ہے۔