مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے سرینگر میں محکمہ امور صارفین میں بطور فئیر پرائیس شاپ کیپر کام کر رہے ملازمین نے انتظامیہ کے خلاف جم کر احتجاج کیا۔
دراصل محکمہ امور صارفین نے 18 برسوں سے کام کر رہے ملازمین کو محکمے سے فارغ کرنے کا آرڈر نکالا ہے۔ انتظامیہ کے اس فیصلے کے خلاف وادی بھر سے تعلق رکھنے والے فئیر پرائیس شاپ کیپرز نے جم کر احتجاج کیا اور انتظامیہ سے اس فیصلے کو واپس لینے کا مطالبہ کیا۔