کوروناوائرس وبا کے ملک میں مسلسل بڑھتے قہر کے پیش نظر وزیر اعظم نریندر مودی نے آج قوم کے نام اپنے خطاب میں لاک ڈاؤن کی مدت میں 3 مئی تک توسیع کرنے کا اعلان کیا۔
لاک ڈاؤن کے مدنظر جموں و کشمیر میں بھی بندشوں میں مزید اضافہ کیا گیا ہے۔ متعدد داخلی اور خارجی راستوں پر رکاوٹیں کھڑی کر دی گئی ہیں۔
لاک ڈاؤن مین توسیع کے مدنطر کشمیر میں بندشیں مزید سخت واضح رہے وزیر اعظم نریندر مودی نے قوم کے نام اپنے خطاب میں کہا کہ ملک میں بروقت لاک ڈاؤن کی وجہ سے کورونا وائرس پر کنٹرول پانے میں کافی آسانی ہوئی ہے، اگر وقت پر لاک ڈاؤن کا فیصلہ نہیں کیا ہوتا تو ملک کی حالت کچھ اور ہی ہوتی۔
وزیر اعظم نے کہا کہ کورونا وائرس کے خاتمہ کے لیے ہمیں زیادہ قربانی دینے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے دوران حالانکہ اقتصادیات کا زبردست نقصان ہورہا ہے۔ لیکن اس نقصان سے کہیں زیادہ انسانی جوانوں کو بچانا سب سے زیادہ ضروری ہے۔
اس سے قبل وزیراعظم نریندر مودی نے کوروناوائرس وبا سے پیدا شدہ صورتحال اور اس سے نپٹنے کے لئے آگے کی حکمت عملی پر غور و خوض کرنے کے لئے دہلی میں تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام ریاستوں کے وزرائے اعلی کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ میٹنگ کی تھی۔