تازہ برفباری کے سبب وادیٔ کشمیر معمولات زندگی مفلوج ہوکر رہ گئے ہیں۔ Fresh Snowfall in Kashmir Valley Affects Daily Life، وہیں جنوب و شمال میں بجلی نظام بھی درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے۔ ٹرانسمیشن لائنز، بجلی کھمبوں اور ٹرانسفارمرس کو نقصان پہنچا ہے۔ 65 فیصد سسٹم ڈاؤن ہے اور لوڈ 400 میگاواٹ تک گر گیا ہے جس کے نتیجے میں بجلی نظام متاثر ہے اور بیشتر علاقوں میں بجلی گل ہے۔
Heavy Snowfall in Kashmir: شہر سرینگر کے اکثر علاقوں میں شام تک بجلی بحال ہونے کی امید - وادی کشمیر میں بجلی نظام بھی درہم برہم
وادیٔ کشمیر میں بجلی نظام کی موجودہ صورتحال Power Situation in Kashmir Valley کے حوالے سے ای ٹی وی بھارت نے پاور ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے چیف انجینیئر اعجاز احمد ڈار Ejaz Ahmad Dar, Chief Engineer, Power Development Department سے بات کی۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ کا تمام عملہ متحرک ہے اور کوشش کی جارہی ہے کہ شام تک بیشتر علاقوں میں بجلی سپلائی بحال کی جائے۔
بیشتر علاقوں میں شام تک بجلی سپلائی بحال ہونے کی توقع
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ 'بحالی کا کام سرعت سے جاری ہے اور امید ہے 800-900 میگاواٹ تک بڑھ جائیں گی۔ اور شہر سرینگر کے اکثر علاقوں میں شام تک بجلی بحال ہونے کی امید ہے۔
Last Updated : Feb 23, 2022, 8:38 PM IST