اردو

urdu

ETV Bharat / city

'فی الحال امتحانات میں شرکت ناممکن' - کی منسوخی کے بعد انتظامیہ کی جانب سے بندشیں عائد کی گئی تھیں جس دوران تمام تر تعلیمی و کاروباری ادارے بھی بند رہنے کے ساتھ ساتھ مواصلاتی نظام پر بھی مکمل پابندی عائد کی گئی تھی۔ گزشتہ ہفتے حالات میں بہتری کا دعویٰ کرت

ریاست جموں و کشمیر میں نامساعد حالات کے چلتے گورنر انتظامیہ کی جانب سے گزشتہ ہفتے اسکول اور ہائر سیکنڈری انتظامیہ کو طلبا سے امتحانی فارم بھرنے کا حکم نامہ صادر کیا گیا تھا، تاہم طلبا کے مطابق موجودہ حالات میں امتحانات میں شرکت کرنا ابھی ناممکن کا نظر آرہا ہے۔

کشمیر: 'موجودہ حالات میں امتحانات میں شرکت ناممکن'

By

Published : Sep 4, 2019, 11:50 AM IST

Updated : Sep 29, 2019, 9:46 AM IST

ریاست جموں و کشمیر کو حاصل خصوصی حیثیت دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد انتظامیہ کی جانب سے بندشیں عائد کی گئی تھیں جس دوران تمام تر تعلیمی و کاروباری ادارے بھی بند رہنے کے ساتھ ساتھ مواصلاتی نظام پر بھی مکمل پابندی عائد کی گئی تھی۔

کشمیر: 'موجودہ حالات میں امتحانات میں شرکت ناممکن'

گزشتہ ہفتے حالات میں بہتری کا دعویٰ کرتے ہوئے انتظامیہ نے صوبہ کشمیر کے تمام تر ہائی اسکولوں اور ہائر اسکنڈری اداروں کو دسویں اور بارہوں جماعت کے طلباء سے امتحانی فارم بھرنے کا حکمنامہ جاری کیا تھا۔

اس حکمنامے کے رد عمل میں اسٹیٹ بورڈ آف اسکول ایجوکیشن نے اسکول انتظامیہ سے کہا تھا کہ 'طلباء کے امتحانی فارم جمع کرکے رواں برس کے لیے امتحانی سرگرمیاں شروع کی جائیں۔'

تاہم اس بارے میں طلبا کا کہنا ہے کہ 'جہاں سڑکوں سے ٹریفک غائب، مواصلاتی نظام بالکل ٹھپ ہے، ان نامساعد حالات میں امتحانات منعقد کرانا تو کجا طلباء کا اسکولوں تک پہنچنا بھی نا ممکن سا دکھائی دیتا ہے۔'

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے ضلع بڈگام سے تعلق رکھنے والے دسویں جماعت کے ایک طالب علم شمیم احمد کا کہنا ہے کہ 'پچھلے ایک مہینے سے تعلیمی سرگرمیاں بالکل معطل ہونے کے ساتھ ساتھ نصاب بھی نامکمل ہے، علاوہ ازیں نامساعد حالات کے چلتے طلباء ذہنی دبائو کے بھی شکار ہیں۔'

وہیں اسٹیٹ بورڈ اور اسکول انتظامیہ کے اعلیٰ افسران نے کیمرے کے سامنے نہ آنے کی شرط پر ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ 'ہم طلباء کی جائز شکایات سے بالکل متفق ہیں، تاہم گورنر انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ حکمنامے کی تعمیل و تعظیم کرتے ہوئے ہم نے امتحانی فارم اجرا کرنے کے ساتھ ساتھ اسکول انتظامیہ کو امتحانی سرگرمیاں شروع کرنے کی بھی تلقین کی ہے۔'

Last Updated : Sep 29, 2019, 9:46 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details