سرینگرکے ٹیگور ہال میں کالی داس ٹھیٹر کی گولڈن جبلی (Kalidas Theatre Golden Jubilee) کی تقریب کا ایک رنگا رنگ پروگرام منعقد ہوا۔ پروگرام میں محکمہ سیاحت (Department of Tourism) کے کمشنر سیکرٹری سرمد حفیظ بطور مہمان خصوصی شامل رہے۔
اس پروگرام میں فن اور ادب سے وابستہ کئی نامور شخصیات نے شرکت کی۔ گولڈن جبلی کے موقع پر کالی داس ٹھیٹر کی اس پرُوقار تقریب میں دو سیشن منعقد کئے گیے۔
پہلے سیشن کے دوران دور درشن کیندرا سرینگر کے سابق ڈائریکٹر سوہن لال کول کی کتابیں 'سائیکٹری وارڈ'،'وونل' اور' تلاش روزِ جاری' کی رسم رونمائی انجام دی گئی۔
اس موقع وادی کے معروف کشمیری شاعر ادیب، قلمکار شاد رمضان اور بشر بشیر نے ان کتابوں پر مختصر تبصرہ پیش کیا جبکہ براڈکاسٹر اور آل انڈیا ریڈیو سرینگر کی سابق ڈائریکٹر رخسانہ جبین نے سوہن لال کول کی تخلیقی صلاحیتوں پر روشنی ڈالی۔
تقریب کے دوسرے حصے میں جہاں بچوں نے ثقافتی پروگرام پیش کیے۔ وہیں وحید جیلانی اور ڈاکٹر شاذیہ نے اپنی مترنم آواز میں چند نغمے پیش کرکے حاضرین کو محظوظ کیا۔
پروگرام کے اخیر میں وادی کشمیر کے ان معروف اداکاروں، پروڈیوسروں، ہدایت کاروں اور قلمکاروں کو ایوارڈز سے بھی نوازا گیا جہنوں نے اپنے اپنے شعبے میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔