اردو

urdu

ETV Bharat / city

'آپ ریاست کے گورنر ہیں بی جے پی کے نہیں' - governor AND ER Rashid

وادی کشمیر میں 13 جولائی کی مناسبت سے یوم شہداء کے موقعے پر  ریاست کی مین سٹریم جماعتوں سے وابستہ رہنماؤں نے مزار شہداء پر جاکر شہیدوں کو  خراج عقیدت پیش کیا۔ جبکہ بی جے پی نے پہلے ہی اس دن کو منانے سے انکار کیا تھا۔

'آپ ریاست کے گورنر ہیں بی جے پی کے نہیں'

By

Published : Jul 13, 2019, 11:57 PM IST


ریاست کی تین علاقائی پارٹیوں کے رہنماؤں کے علاوہ دیگر چھوٹی پارٹیوں کے رہنماؤں نے بھی مزار شہداء پر حاضری دی اور انہیں گلہائے عقیدت پیش کیا۔

'آپ ریاست کے گورنر ہیں بی جے پی کے نہیں'

اس سلسلے میں ریاست کے سابق وزیراعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ، پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے سینیئر رہنما و سابق وزیر عبدالرحمان ویری، کانگریس سے وابستہ و سابق وزیر پیر زادہ محمد سید سمیت متعدد اعلی رہنما نے مزار شہداء پر گلپوشی کی۔

اس موقعے پر عوامی اتحاد پارٹی کے سربراہ اور پیپلز یونائیٹد فرنٹ کے رہنما انجینیئر رشید نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ بدقسمتی ہے کہ ریاست کے گورنر اس اہم دن پر غیر حاضر رہے اور مزار شہداء پر حاضری دینے سے گریز کیا۔ انہوں نے ریاستی گورنر سے اپیل کی کہ وہ ریاست کے گورنر ہیں نہ کہ بی جے پی کے، کیونکہ بی جے پی پہلے سے ہی اس دن کو منانے سے انکار کر چکی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details