سرینگر ایئر پورٹ اتھارٹی کے مطابق کورونا کے مثبت معاملات میں زبردست اضافہ ہورہا ہے۔ ایسے میں تمام مسافروں سے گزارش کی گئی ہے کہ وہ ہوائی اڈے پر سماجی فاصلہ برقرار رکھیں اور ہر وقت ماسک Follow Covid SOP'S پہنیں۔
ڈائریکٹر کے مطابق "ماسک نہیں تو داخلہ نہیں No mask No Entry at Srinagar Airport کے اصول پر عمل کررہے ہیں"۔
انہوں نے کہا کہ اگر کوئی مسافر اپنا ماسک اتارتا ہے تو اس پر 500 روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:Spike in Covid Cases In J&K: جموں وکشمیر میں کورونا کی لہر نے شدت اختیار کر لی
انہوں نے کہا ہے کہ پرواز کی روانگی سے قبل ہوائی اڈے پر داخلے کا وقت زیادہ سے زیادہ 3 گھنٹے ہے جبکہ کچھ مسافر پرواز سے 7 گھنٹے پہلے آ رہے ہیں۔ اس سے ہوائی اڈے پر بھیڑ بڑھ جاتی ہے اور انفیکشن کا خطرہ بھی بڑھتا ہے۔
مزید پڑھیں:RAT Test Mandatory For Patients, Attendants in Kashmir: کشمیر میں مریضوں کےلیے آر اے ٹی ٹسٹ کا لزوم
انہوں نے مسافروں سے اپیل کی کہ وہ ہوائی اڈے پر پرواز سے صرف تین گھنٹے پہلے آئیں۔