اردو

urdu

ETV Bharat / city

Two Militant Killed in Tral Encounter: ترال میں تصادم، دو عسکریت پسند ہلاک - Two Militant Killed in Tral Encounter

جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ترال میں واقع گاؤں آری گام میں سکیورٹی فوسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان ہوئے تصادم دو عسکریت پسند ہلاک ہوئے ہیں۔ Two militant killed in Tral Encounter

ترال میں تصادم، ایک عسکریت پسند ہلاک
ترال میں تصادم، ایک عسکریت پسند ہلاک

By

Published : Apr 6, 2022, 8:01 AM IST

Updated : Apr 6, 2022, 10:02 AM IST

آئی جی پی کشمیر کے مطابق آری گام ترال انکاؤنٹر میں 2 عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا گیا ہے۔ مارے گئے عسکریت پسندوں میں ایک کی شناخت انصار غزوۃ الہند تنظیم کے شفاعت مظفر صوفی اور لشکر طیبہ کے عمر تیلی کے طور پر ہوئی ہے۔ ترال علاقے میں منتقل ہونے سے پہلے یہ دونوں سرینگر شہر میں کئی عسکریت پسند جرائم میں ملوث تھے جن میں کھنموہ سری نگر میں سرپنچ سمیر احمد کا حالیہ قتل بھی شامل تھا۔ Two Militants Killed in Arigam Tral Encounter

کشمیر زون پولیس نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ اونتی پورہ ضلع پولیس کے علاقے میں یہ تصادم بدھ کی صبح شروع ہوا جس میں دو عسکریت پسند ہلاک کیے گئے ہیں۔ پولیس ترجمان نے کہا کہ تصادم ابھی جاری ہے اور پورے علاقہ کو محاصرے میں لیا گیا ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق یہ تصادم اس وقت شروع ہوا جب لوگ نماز فجر ادا کرنے کیلئے مساجد کا رخ کررہے تھے۔ Two Militant Killed in Tral Encounter

ترال میں تصادم، دو عسکریت پسند ہلاک

یہ بھی پڑھیں: Report of 2022 Encounters In Kashmir: مارچ 2022 میں سب سے زیادہ ہلاکتیں، چوبیس میں سے سات عام شہری ہلاک

One Militant Killed in Tral Encounter

یہ تصادم ترال سے دو کلو میٹر دور آری گام گاؤں میں ہوا ہے۔ حزب المجاہدین کا سرکردہ عسکریت پسند لیڈر برہان وانی اسی گاؤں کا رہائشی تھا جسے سیکیورٹی فورسز نے جولائی 2016 میں ہلاک کردیا تھا۔ برہان وانی کی ہلاکت کے بعد کشمیر میں بڑے پیمانے پر حکومت مخالف مظاہرے ہوئے تھے جنہیں کچلنے کے لئے اس وقت کی محبوبہ مفتی کی قیادت والی پی ڈی پی، بی جے پی مخلوط حکومت نے طاقت کا استعمال کیا جس میں درجنوں مظاہرین اور عام شہری ہلاک کیے گئے۔ Two Militant Killed in Tral Encounter

Last Updated : Apr 6, 2022, 10:02 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details