اونتی پورہ:تفصیلات کے مطابق جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے نمبل اونتی پورہ علاقے میں سکیورٹی فوسز اور عسکریت پسندوں کے درمیاں تصادم میں ایک عسکریت پسند ہلاک Militant Killed in Awantipora Encounter ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق مزکورہ مارے گئے عسکریت پسند کی شناخت عامر ساکن کریم آباد پلوامہ کے بطور ہوئی ہے،تاہم پولیس کی جانب سے اس ضمن میں تردید یا تصدیق نہیں ہو پائی ہے۔
ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز کو علاقے میں عسکریت پسندوں کی خفیہ اطلاع موصول ہوئی تھی جس کے بعد پولیس فوج اور سی آر پی ایف نے مشترکی کارروائی شروع کی ہے۔
جونہی سکیورٹی فورسز نے تلاشی کارروائی انجام دی تو علاقے میں چھپے عسکریت پسندوں نے سکیورٹی فورسز پر اندھا دھند گولیاں چلائی جس کے بعد علاقہ میں انکاؤنٹر کی شکل اختیار کر لی۔