شمالی کشمیر میں ضلع بارہمولہ کے کریری، سالوسہ علاقے میں ہفتہ کی صبح شروع ہوئے تصادم میں ایک عسکریت پسند کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔ تاہم تصادم ابھی جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق فوج کو علاقے میں عسکریت پسندوں کے چھپے ہونے کی خفیہ اطلاع موصول ہوئی جس کے بعد فوج کی 52 آر آر اور جموں و کشمیر پولیس اور سی آر پی ایف کی ٹیم نے مشترکہ طور پر علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی مہم شروع کی۔ اس دوران چھپے عسکریت پسندوں نے فورسز پر فائرنگ کی اور اس طرح فوج اور عسکریت پسندوں کے مابین تصادم شروع ہوا۔