اردو

urdu

ETV Bharat / city

Budgam Encounter: ایک عسکریت پسند ہلاک، ایک گرفتار - latest news encounter

وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے چاڈورہ علاقے میں سکیورٹی فورسز اورعسکریت پسندوں کے درمیاں انکاؤنٹر میں ایک عسکریت پسند ہلاک جبکہ ایک عسکریت پسند کو گرفتار کیا گیا ہے۔

بڈگام میں انکاؤنٹر، ایک عسکریت پسند ہلاک
بڈگام میں انکاؤنٹر، ایک عسکریت پسند ہلاک

By

Published : Aug 7, 2021, 9:10 AM IST

Updated : Aug 7, 2021, 11:41 AM IST

ضلع بڈگام کے چاڈورہ علاقے ہوئے انکاؤنٹر میں ایک عسکریت پسند ہلاک ہوا ہے جب کہ ایک عسکریت پسند کو گرفتار کیا گیا ہے۔

ہلاک شدہ عسکریت پسند کی تحویل سے سکیورٹی اہلکاروں نے ایک اے کے 47 رائفل اور ایک پستول بھی بر آمد کیا ہے۔

بڈگام انکاؤنٹر ایک عسکریت پسند ہلاک، ایک گرفتار

کشمیر آئی جی پی وجے کمار کے مطابق انکاؤنٹر میں ایک عسکریت پسند فرار ہو گیا تھا جس کو پولیس نے کھریو میں گرفتار کیا ہے۔ گرفتار شدہ عسکریت پسند سے ایک پستول اور ایک گرینیڈ بھی برآمد کیا گیا ہے۔ وہیں، پولیس نے اس ٹرک ڈرائیور کو بھی گرفتار کر لیا جس میں عسکریت پسند سوار تھا۔
بتایا جا رہا ہے کہ چاڈورہ کے موچھوہ علاقے میں عسکریت پسندوں کے چھپے ہونے کی مخصوص اطلاع کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کیا اور تلاشی کارروائی شروع کردی۔

اس دوران علاقے میں چھپے عسکریت پسندوں نے سکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی جواباً سکیورٹی فورسز نے بھی کارروائی کی، جس کے ساتھ ہی تصادم شروع ہوا ہے۔

تازہ تفصیلات کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ایک عسکریت پسند کو ہلاک کر دیا ہے۔ تاہم ابھی تک اس ہلاک شدہ عسکریت پسند کی شناخت پولیس نے ظاہر نہیں کی ہے۔

علاقے میں تازہ صورتحال کے مطابق انکاؤنٹر ختم ہو چکا ہے۔ تاہم تلاشی کارروائی ابھی بھی جاری ہے۔

Last Updated : Aug 7, 2021, 11:41 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details