ذرائع نے بتایا کہ عسکریت پسندوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع ملنے کے بعد علاقے کو محاصرہ میں لیا گیا اور تلاشی کارروائی شروع کی گئی۔ اس دوران چھپے ہوئے عسکریت پسندوں نے سکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی۔جس کے بعد طرفین میں تصادم شروع ہوا۔
کشمیر زون پولیس نے اپنے آفیشیل ٹوئٹر ہینڈل پر ایک ٹوئٹ پیغام میں کہا 'شوپیان کے بڈیگام علاقے میں انکاؤنٹر شروع، سکیورٹی فورسز کاروائی میں مصروف ہے'۔
تفصیلات کے مطابق فورسز اہلکاروں نے بڈی گام زینہ پورہ علاقے کو عسکریت پسندوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع کے بعد محاصرے میں لے کر رکھا تھا اور گھر گھر تلاشی کارروائیوں کے دوران مکان میں چھپے بیٹھے عسکریت پسندوں نے فورسز اہلکاروں پر فائرنگ کی جسکے ساتھ انکاونٹر شروع ہوا ہے۔
مقامی لوگوں کے مطابق، انہوں نے گولیوں کے کچھ ہی راؤنڈ فائر سنے۔
ضلع شوپیان میں موبائیل انٹرنیٹ خدمات کو معطل کر دیا گیا ہے۔