اردو

urdu

ETV Bharat / city

Encounter in Chadoora kralpora: چاڈورہ کرالپورہ انکاؤنٹر، تین عسکریت پسند ہلاک - IGP Kashmir on Budgm Encounter

آئی جی پی کشمیر کے مطابق بڈگام انکاؤنٹر میں تین عسکریت پسند ہلاک ہوئے ہیں۔ تینوں کا تعلق عسکریت پسند تنظیم جیش محمد سے ہے۔ ان کے پاس سے ہتھیار اور گولہ بارود بھی برآمد ہوئے ہیں۔ IGP Kashmir on Budgm Encounter

started at Zolwa Kralpora Chadoora ,security forces on a job
چاڈورہ کرالپورہ میں انکاؤنٹر شروع

By

Published : Jan 6, 2022, 10:28 PM IST

Updated : Jan 7, 2022, 10:42 AM IST

وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے زولا کے کرالپورہ علاقے میں سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان ہوئے تصادم میں تین عسکریت پسند ہلاک ہو گئے۔ Encounter in Chadoora kralpora

Encounter in Chadoora kralpora

ہلاک ہونے والے تمام عسکریت پسندوں کا تعلق عسکریت پسند تنظیم جیش محمد سے ہے۔ ابھی تک ان میں ایک کی شناخت سرینگر کے رہائشی وسیم کے طور پر ہوئی ہے۔ جائے واردات سے تین اے کے 56 رائفلز برآمد ہوئے ہیں۔ Three Jaish-e-Mohammed militants killed in Budgam

سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین جھڑپ Encounter in Budgam اس وقت شروع ہوئی جب علاقے کا محاصرہ کر کے سرچ آپریشن چلایا جا رہا تھا۔

چاڈورہ کرالپورہ انکاؤنٹر، تین عسکریت پسند ہلاک

تفصیلات کے مطابق وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے زولا کے کرالپورہ علاقے میں سکیورٹی فورسز کو عسکریت پسندوں کے چھپے ہونے کی خفیہ اطلاع ملی تھی۔

عسکریت پسندوں کی اطلاع ملنے کے بعد جموں و کشمیر پولیس اور فوج علاقے کو محاصرے میں لے لیا اور تلاشی کارروائی شروع کی۔

تلاشی کارروائی کے دوران جونہی سکیورٹی فورسز عسکریت پسندوں کے قریب پہنچے تو انہوں نے سکیورٹی فورسز پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی، جس کے بعد فوج نے جوابی کارروائی کی اور تین عسکریت پسندوں کو مار گرایا۔ Three Militant killed in Budgam Encounter

مزید پڑھیں:CASO in Bijbehara: بجبہاڑہ میں فوج کی جانب سے سرچ آپریشن شروع

کشمیر پولیس زون نے آفیشل ٹویٹر Kashmir Police Zone Twitter پر انکاؤنٹر کے بارے میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ زولا کے کرالپورہ چاڈورہ علاقے میں سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان انکاؤنٹر شروع ہوا ہے۔

چاڈورہ کرالپورہ میں انکاؤنٹر شروع

تازہ تفصیلات تک علاقے میں دونوں طرف سے فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔ اس ضمن میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

Last Updated : Jan 7, 2022, 10:42 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details