اردو

urdu

ETV Bharat / city

No Salary for Panchayat Account Assistants: کئی ماہ سے پنچایتی اکاؤنٹ اسسٹنٹ تنخواہ نہ ملنے سے پریشان - پنچایتی اکاؤنٹ اسسٹنٹ کی تنخواہ واگزار کرنے کا مطالبہ

جموں کشمیر انتظامیہ بارہا یہ دعوے کر رہی ہے کہ یونین ٹریٹری میں تعلیم یافتہ نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کا سلسلہ جاری ہے، تاہم جن کو ملازمت ملی ہے ان کو نوکری ملنے کے بعد بھی تنخواہ واگزارنہیں کیا جارہا ہے۔ No Salary for Panchayat Account Assistants

No Salary for Panchayat Account Assistants
کئی ماہ سے پنچایتی اکاؤنٹ اسسٹنٹ تنخواہ نہ ملنے سے پریشان

By

Published : Mar 4, 2022, 9:25 PM IST

انتظامیہ نے محکمہ دیہی ترقی Rural Development Department میں پنچاتی راج نظام کو منظم طریقے سے چلانے کے لئے 1889 پنچایتی اکاؤنٹ اسسٹنٹ Panchayat Accounts Assistant تعینات کر دئے ہیں، لیکن ان کی تنخواہ پر خود انتظامیہ شش و پنج میں ہے۔

No Salary for Panchayat Account Assistants
ان تعلیم یافتہ نوجوانوں کی تعیناتی اسٹیٹ سروس سلیکشن بورڈ State Service Selection Board نے باضابطہ امتحانات کے ذریعے کیا تھا۔سنہ 2021 میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ایس کے آئی سی سی میں ہوئی تقریب میں ان کو جوائننگ آڈر دئے اور انہوں نے کہا تھا کہ مرکزی حکومت جموں و کشمیر انتظامیہ سے مل کر یہاں بے روزگاری کا خاتمہ کرے گی۔تاہم ان ملازمین کا کہنا ہے کہ گذشتہ چھ ماہ سے محکمہ دیہی ترقی Rural Development Department تنخواہ واگزار نہیں کر رہا ہے، جس سے ان کو پریشانی اور مشکلات کا سامنا ہے۔ملازمین نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ انہیں سمجھ نہیں آرہا کہ انہیں کس خطا کی سزا مل رہی ہے۔ اس تعلق سے دیہی ترقی کے ڈائریکٹر طارق احمد زرگر کے سامنے متعدد مرتبہ اس معاملے کو اجاگر کیا گیا لیکن ابھی تک شکایت کا ازالہ نہیں ہو پایا ہے۔ای ٹی وی بھارت نے محکمہ دیہی ترقی کے ڈائریکٹر طارق احمد زرگر سے اس معاملے کی تفصیل جاننی چاہی، لیکن انہوں کمیرے کے سامنے بات کرنے سے قطعی انکار کیا۔تاہم انہوں نے کہا کہ حکومت نے ان 1 ہزار 889 ملازمین کو محکمہ دیہی ترقی میں ایک الگ کاڈر کے تحت تعینات کیا ہے، لیکن محکمہ فائنانس سے ان کی تنخواہ کے متعلق قانون وضع نہیں کیے گئے، نہ ہی محکمہ دیہی ترقی کو ان کی تنخواہ واگزار کرنے کے متعلق کوئی ہدایت دی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ یہ معاملہ انہوں کمشنر سیکرٹری دیہی ترقی اور فائنانس محکمہ کو پیش کیا ہے اور ان کو امید ہے کہ جلد ہی اس کا کوئی حل نکالا جائے گا تاکہ ان ملازمین کی تنخواہ واگزار ہو سکے۔اس معاملے پر جموں و کشمیر فائنانس محکمہ کے کشمیر ایڈیشنل چیف سیکرٹری اتل دلو نے بتایا کہ ان ملازمین کے معاملے پر غور کیا جارہا ہے، جلد ہی ان کا مسئلہ حل کیا جائے گا۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details