اردو

urdu

ETV Bharat / city

Employees Coordination Committee protest جموں و کشمیر ایمپلائیز کوآرڈینیشن کمیٹی کا احتجاج - کشمیر نیوز

سرینگر میں جموں و کشمیر ایمپلائیز کوآرڈینیشن کمیٹی کی جانب سے ایک زبردست احتجاج کیا گیا۔ Employees Coordination Committee protest at press colony Srinagar

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Aug 27, 2022, 7:27 PM IST

Updated : Aug 27, 2022, 8:47 PM IST

سرینگر:جموں و کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سرینگر میں اپنے مطالبات سے متعلق جموں و کشمیر ایمپلائیز کوآرڈینیشن کمیٹی نے ایک احتجاج کیا جس میں خواتین نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی۔ جموں و کشمیر کارڈینیشن کمیٹی کے ملازمین نے راج بھون کے محاصرے کی کال دی تھی، لیکن جموں و کشمیر پولیس نے اسے ناکام بناتے ہوئے انہیں سرینگر پریس کالونی سے آگے جانے نہیں دیا۔

جموں و کشمیر ایمپلائیز کوآرڈینیشن کمیٹی کا احتجاج

اسی اثناء میں ایمپلائیز کوآرڈینیشن کمیٹی کے صدر شاہ فیاض نے کہا کہ ہم محکمہ تعلیم میں متعدد سالوں سے بطور ڈیلی ویجر کام کررہے جبکہ ہمیں ماہانہ اجرت سے بھی محروم رکھا گیا ہے جو ملازمین کے ساتھ سرا سر نا انصافی ہے ۔ Employees Coordination Committee protest

انہوں نے کہا کہ ہم نے حکومت سے اپنے متعدد مطالبات کا مطالبہ کیا تھا، لیکن ہمارے مطالبات پورے نہیں کیے جارہے ہیں، اسی لیے ہم 'راج بھون چلو' کا اہتمام کیا تاکہ ہماری بات حکومت تک پہنچے اور ہمارے تمام مسائل حل ہوں۔ Employees Coordination Committee protest at press colony Srinagar

یہ بھی پڑھیں: Tariq Hameed Karra on Azad's Resignation آزاد نے بی جے پی کے مشن کیلئے استعفی دیا

Last Updated : Aug 27, 2022, 8:47 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details