سرینگر: جموں و کشمیر کے سرینگر کے وڈارہ علاقے میں صبح کے وقت ایک گھر میں آتشزدگی کے سبب ایک معمر خاتون کا انتقال ہوگیا۔ 83 سالہ معمر خاتون کی موت آتشزدگی کے دوران دم گھنٹے سے ہوئی۔ آگ سے رہائشی مکان کو کافی نقصان پہنچا ہے۔
Fire In Srinagar: سرینگر میں دم گھٹنے سے عمر رسیدہ خاتون کی موت - سرینگر کے کاوڈارہ علاقے میں صبح آتشزدگی کا واقعہ
سرینگر کے کاوڈارہ علاقے میں آتشزدگی Fire In Srinagar کے ایک واقعے میں دم گھنٹے سے ایک معمر خاتون کی موت ہوگئی۔ آگ سے رہائشی مکان کو کافی نقصان پہنچا ہے۔
سرینگر میں آگ کے دوران دم گھٹنے سے معمر خاتون کی موت
مزید پڑھیں: بانڈی پورہ کے بی ایم او دفتر میں آگ کی واردات
اطلاع کےمطابق فیاض احمد نجار ولد عبدالرحمان نجار کے گھر میں اتوار کی صبح اچانک آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں عبدالرحمان کی اہلیہ راجہ بیگم کی موت ہوگئی ہے۔ آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔آگ لگنے کی وجوہات کا ابھی تک پتہ نہیں چلا ہے۔