اردو

urdu

Eid Milad un Nabi 2022 پلوامہ میں غوثیہ سینٹر فار اسلامک اسٹڈیز کی جانب سے عید میلاد النبی کا انعقاد

By

Published : Oct 9, 2022, 12:23 PM IST

پلوامہ میں بھی نبی فخرالزماں حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت با سعادت کی مناسبت مجلس کا انعقاد کیا گیا، جس میں غوثیہ سنٹر فار سائنس اینڈ اسلامک اسٹڈیز کے طلبا کے ساتھ ساتھ قصبہ پلوامہ کے معزز شہریوں نے شرکت کی۔ Eid Milad-ul-Nabi (peace be upon him) is organized in Pulwama

عید میلاد النبیﷺ کا انعقاد
عید میلاد النبیﷺ کا انعقاد

پلوامہ:جموں و کشمیر کے دیگر اضلاع کی طرح پلوامہ میں بھی نبی فخرالزماں حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت با سعادت کی مناسبت مجلس کا انعقاد کیا گیا، جس میں غوثیہ سنٹر فار سائنس اینڈ اسلامک اسٹڈیز کے طلبا کے ساتھ ساتھ قصبہ پلوامہ کے معزز شہریوں نے شرکت کی۔ بچوں نے اس موقع پر حضور پُرنور صلی اللہ علیہ وسلم پر درود سلام کے تحفے پیش کیے، جب کہ حضور صلی علیہ وسلم کی کے تعلیمات پر بھی روشنی ڈالی گئی۔ Eid Milad-ul-Nabi (peace be upon him) is organized in Pulwama

عید میلاد النبیﷺ کا انعقاد

اس مجلس کی صدارت مرکزی جامع مسجد خانقاہ پلوامہ کے امام الحاج مولوی محمد اکرم ڈار نے کی جب کہ اس موقع پر مولوی محمد امین بھی موجود تھے۔
مزید پڑھیں: Eid Milad un Nabi انجمن اوقاف جامع مسجد سری نگر کی جانب سے عید میلاد النبیﷺ کی مبارکباد


اس مجلس میں علماء کرام نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت حضور صلی وسلم کی تعلیمات پر عمل کرنے کی اہم ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت معاشرے میں طرح طرح کی رسم و رواج اور بدعات پھیل گئی ہیں، جن کو دور کرنے کے لیے ہم سب کو آگے آنا چاہیے اور حضورﷺ کی تعلیمات پر عمل کرکے ہی ان بدعتوں سے ہم خود کو اور اپنے بچوں کو محفوظ رکھ سکتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details