جموں و کشمیر میں آج صبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے- وسطی کشمیر میں منگل کی صبح 8 بج کر 16 منٹ پر زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.9 ریکارڈ کی گئی۔ بتادیں کہ زلزلہ وسطی کشمیر کے سرینگر اور گاندربل اضلاع کے مختلف علاقوں میں محسوس کیا گیا۔ تاہم یہ ہلکی نوعیت کا زلزلہ تھا-
کشمیر میں زلزلے کے جھٹکے - سرینگر
ابتدائی رپورٹس کے مطابق زلزلے سے کسی قسم کی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے-
کشمیر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گیے
ابتدائی رپورٹس کے مطابق اس سے کسی قسم کی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے- ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے ایک عہدیدار نے زلزلے کی تصدیق کی ہے اور کہا کہ زلزلہ ریکٹر اسکیل پر 3.9 کی شدت کا حامل تھا اور جموں و کشمیر میں ضلع سرینگر اور گاندربل میں اس کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔