اردو

urdu

ETV Bharat / city

Lack Of Passenger Shed in Srinagar: سرینگر میں پیسنجر شیڈ نہ ہونے سے مسافروں کو دقتوں کا سامنا

سرینگر کے تجارتی مراکز بٹہ مالو میں ایک بھی پسنجر شڈ تعمیر نہیں کیا گیا ہے۔ حالانکہ اس مقام میں روزانہ لاکھوں لوگوں کا گزر بسر ہوتا ہے۔ بٹہ مالو سے ڈلگیٹ تک محض چار پسنجر شیڈ تعمیر کیے گئے ہیں، جن کی حالت خستہ ہے۔lack of passenger shed in Srinagar

سرینگر میں پیسنجر شیڈ نہ ہونے سے مسافروں کو دقتون کا سامنا
سرینگر میں پیسنجر شیڈ نہ ہونے سے مسافروں کو دقتون کا سامنا

By

Published : Jul 30, 2022, 7:26 PM IST

سرینگر:جموں و کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سرینگر کو انتظامیہ اسمارٹ سٹی بنانے کا دعوے کر رہی ہے، لیکن اس شہر میں مسافروں کے لیے پسنجر شیڈ کی انتہائی کمی ہے۔ شہر کے تجارتی مراکز بٹہ مالو میں ایک بھی پسنجر شڈ تعمیر نہیں کیا گیا ہے۔ حالانکہ اس مقام میں روزانہ لاکھوں لوگوں کا گزر بسر ہوتا ہے۔ بٹہ مالو سے ڈلگیٹ تک محض چار پسنجر شیڈ تعمیر کیے گئے ہیں، جن کی حالت خستہ ہے۔ وہیں شہر کے سول لائنز یا شہر خاص میں مسافروں کے لیے یہ سہولت دستیاب نہیں ہے۔lack of passenger shed in Srinagar

سرینگر میں پیسنجر شیڈ نہ ہونے سے مسافروں کو دقتون کا سامنا

جموں و کشمیر انتظامیہ گذشتہ برسوں سے دعویٰ کر رہی ہے کہ شہر سرینگر کو اسمارٹ سٹی بنایا جارہا ہے، جس میں شہریوں کے لیے ہر قسم کی جدید سہولیات دستیاب ہوں گی۔ اسمارٹ سٹی کے تحت شہر کے چند مقامات پر دیواروں اور سڑکوں کو رنگ و روغن کیا گیا ہے، لیکن عام لوگوں لے لیے پسنجر شید جیسی سہولیات دستیاب نہیں ہے۔ عوام کا کہنا ہے کہ شہر میں پسنجر شیڈ تعمیر کیے جائیں تاکہ ان کو دھوپ اور بارش میں سایہ مل سکے۔
یہ بھی پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details