پونچھ میں منگل کے روز تحصیلدار منڈی اور ایس ایچ او منڈی نے شکایت کی بنیاد پر شام قریب پانچ بجے سب ضلع ہسپتال کے احاطے میں چھاپے ماری کی۔ جہاں انہوں نے ضائع ادویات کو ضبط کیا جن میں وہ ادویات بھی شامل تھیں جن کے استعمال کی میعاد کی تاریخ سال 2021 تک ہے۔
تحصیلدار منڈی اور ایس ایچ او نے یہ ادویات ویسٹیج روم سے برآمد کیا۔
سرپنچ بشیر احمد نے کہا کہ 'غریب عوام کے لیے آنے والی ادویات کو اس طرح ضائع کر دیتے ہیں مگر اس کو عوام کو مہیا نہیں کرایا جاتا ہے۔ عوام کو مہنگی ادویات خریدنی پڑتی ہے، یہاں تک کہ انہیں کاٹن اور انجیکشن وغیرہ بھی بازار سے لانے کو کہا جاتا ہے لیکن ان سرکاری ادویات کو اس طرح پھینک دیا جاتا ہے جو سراسر غلط ہے۔'