اردو

urdu

ETV Bharat / city

Dr. Jitendra Singh On Delimitation Draft: حد بندی کمیشن کا پیش کردہ مسودہ حتمی رپورٹ نہیں، ڈاکٹر جتیندر سنگھ - حتمی رپورٹ آنے میں ابھی کچھ وقت لگے گا

حد بندی کمیشن نے جموں و کشمیر کے انتخابی نقشے میں کئی موجودہ حلقوں کو دوبارہ ترتیب دے کر اہم تبدیلیاں کرنے کی تجویز پیش کی گئی۔ جس کے بعد جموں و کشمیر کی سیاست میں ہل چل مچ گئی۔ اس سلسلے میں مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ حد بندی کمیشن کا پیش کردہ مسودہ رپورٹ حتمی نہیں ہے۔ Dr. Jitendra Singh On Delimitation Draft

Dr. Jitendra Singh On Delimitation Draft
Dr. Jitendra Singh On Delimitation Draft

By

Published : Feb 13, 2022, 10:25 PM IST

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ Union Minister Dr.Jitendra Singh کا کہنا ہے کہ حد بندی کمیشن کا پیش کردہ مسودہ حتمی رپورٹ نہیں ہے۔

انہوں نے کہاکہ حتمی رپورٹ آنے میں ابھی کچھ وقت لگے گا۔ ان باتوں کا اظہار موصوف نے اُدھم پور اور ریاسی دورے کے دوران نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔

انہوں نے کہاکہ حد بندی کمیشن نے ایسو سی ایٹ ممبران کو جو رپورٹ پیش کی ہے وہ حتمی نہیں ہے۔ اُن کے مطابق حتمی رپورٹ آنے میں ابھی کچھ وقت لگے گا۔

مرکزی وزیر کے مطابق مسودے کے بارے میں اپنے کارکنان اور لیڈران سے صلاح مشورہ کیا جا رہا ہے اور کمیشن کو لوگوں کے اعتراضات کے بارے میں بھی آگاہی فراہم کی جائے گی۔

اُن کے مطابق خدشات و اعتراضات ظاہر کرنے کے لئے ہی حد بندی کمیشن نے ایسو سی ایٹ ممبران کو مسودہ پیش کیا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ حد بندی کمیشن کو ابھی بھی کچھ مرحلے طے کرنے ہیں لہذا حتمی رپورٹ تیار کرنے میں وقت لگے گا۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details